امریکاایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ملا جلا رجحان رہا ۔
امریکاایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

مزید خبریں
نیویارک۔22جون (اے پی پی):امریکاایران مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز ملا جلا رجحان رہا ۔آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 0.96 فیصد کمی کے بعد 79.80 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تاہم امریکی ویسٹ ٹیکساس (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے نرخ 0.05 فیصد کے معمولی اضافے سے 75.89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔رائٹرز کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت 82.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ امریکا اور ایران مذاکرات کے آغاز میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال تھی۔مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اس وقت بڑھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی جبکہ تہران نے اعلان کیا کہ اس نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے تاہم مذاکرات کے بعد ایران کی جانب سے تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات کے لیے رعایتیں حاصل کرنے کے دعوے نے عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات کو کم کیا جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔








