ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبوں
بھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد

مزید خبریں
بھکر۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبوں،عوامی سہولیات کی بہتری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔








