نسٹ ایس ایم ایم ای میں ریسرچ اسسٹنٹس کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب
نسٹ کی تحقیقی منصوبے کے لئے ریسرچ اسسٹنٹس کی آسامیوں پر درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ (ایس ایم ایم ای)نے تحقیقی منصوبے کے لئے ریسرچ اسسٹنٹس کی آسامیوں پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق منتخب امیدوار ’’وسائل کی کمی والے ماحول میں لیبارٹری استعمال کے لئے کم لاگت تھرموسائکلر پی سی آر سسٹم کے ڈیزائن اور تیاری‘‘ کے عنوان سے تحقیقی منصوبے میں معاونت فراہم کریں گے۔ یہ منصوبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور طبی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے فروغ سے متعلق تحقیق کا حصہ ہے۔ نسٹ کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 30 جون 2026 تک اپنی سی وی ای میل [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں۔ درخواستوں کی جانچ کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ نسٹ کے سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کو ملک میں انجینئرنگ تحقیق اور جدت کے اہم مراکز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں مختلف شعبوں میں جدید تحقیق اور صنعتی مسائل کے حل کے لئے منصوبے جاری ہیں۔








