آر پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کی مناسبت سے پیغامِ امن کانفرنس میں شرکت، کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت المسلمین نے کیا،کانفرنس 18 سال بعد دوبارہ منعقد کی گئی۔ ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا
آر پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کی مناسبت سے پیغامِ امن کانفرنس میں شرکت
فیصل آباد۔ 22 جون (اے پی پی):آر پی او فیصل آباد کی محرم الحرام کی مناسبت سے پیغامِ امن کانفرنس میں شرکت، کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت المسلمین نے کیا،کانفرنس 18 سال بعد دوبارہ منعقد کی گئی۔ ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے محرم الحرام کی مناسبت سے پیغامِ امن کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت المسلمین ،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت دھوبی گھاٹ میں کیا گیا۔ کانفرنس میں حافظ محمد امجد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، مولانا ریاض کھرل، ابو احمد قصوری اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
آر پی او فیصل آباد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے مسائل کے حل پر بھرپور عمل کر رہی ہے۔ امن ، برداشت اور اخوت ہی پیغام امن کا حقیقی تشخص ہے۔علماء کرام مذہبی رواداری برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے صدارتی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیغامِ امن کانفرنس 18 سال سے منعقد ہو رہی ہے۔نفرت و عداوت کے خاتمے کے لیے علماء نے مل کر کام کیا-ملک کو درپیش بیرونی خطرات کا مقابلہ اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ ریجن فیصل آباد میں امن کی فضا قائم ہے۔








