چیئرمین پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

لاہور۔22جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ایشلے نوفکے اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ اور غم کے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تمام ہمدردیاں ایشلے نوفکے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔