کئیر سٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان، یورپی یونین کا جولائی میں یوکے سمٹ کے انعقاد پر غور

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد یورپی یونین اس بات کا از سرِ نو جائزہ لے رہی ہے

برسلز ۔23جون (اے پی پی):برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد یورپی یونین اس بات کا از سرِ نو جائزہ لے رہی ہے کہ آیا 22 جولائی کو برطانیہ کے ساتھ طے شدہ سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے یا نہیں۔ العر بیہ کے مطابق ترجمان نے کہا، "برطانیہ سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں اور رہیں گے۔ ای یو-یو کے سربراہی اجلاس کے سوال پر آج صبح وزیرِ اعظم سٹارمر کے استعفیٰ کے اعلان پر ہم (یورپی کونسل کے) صدر کوسٹا اور برطانیہ کے ساتھ دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں کہ گذشتہ ہفتے اعلان کردہ سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے یا نہیں۔