آسٹریلوی حکام نے سڈنی سے کوالالمپور جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
آسٹریلیا، سڈنی ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

مزید خبریں
سڈنی ۔23جون (اے پی پی):آسٹریلوی حکام نے سڈنی سے کوالالمپور جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق آسٹریلین فیڈرل پولیس نے بتایا کہ مونٹی نیگرو سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ شخص کو اتوار کے روز سڈنی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو ترکش ایئرلائنز کی ایک پرواز میں بم کی دھمکی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کے ایک رکن نے جب مذکورہ شخص سے اس کے برقی آلات کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس بم موجود ہے۔ اس وقت طیارہ پرواز کے لیے روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر کپتان نے فوری طور پر طیارہ واپس گیٹ پر لے جانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکار جہاز میں داخل ہوئے اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم پر فضائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس جرم کی سزا کے طور پر 10,500 آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔








