ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں درج مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور۔24جون (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں درج مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزم ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا۔

این سی سی آئی اے نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر مقدمہ درج کیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ ، ان کی اہلیہ اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی ، بلیک میلنگ کی اور مومنہ اقبال اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیں جبکہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پرشادی سے انکار کیا ،انکار پر ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نے موبائل این سی سی آئی کو جمع کروانے سے پہلے تمام ڈیٹا اور ایپس ڈیلیٹ کردیں۔ این سی سی آئی نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو مقدمہ سے پہلے کی انکوائری میں قصور وار قرار دیدیا۔سماعت کے موقع پر اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ عدنان احسان خان اور ایڈووکیٹ شرجیل عدنان شیخ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔عدالت نے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں دو جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزید خبریں