آئی جی اسلام آباد کا امام بارگاہ اثنا عشری کا دورہ، 9ویں محرم کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا 9ویں محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کا معائنہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیکٹر G-6 میں امام بارگاہ اثنا عشری کا دورہ کیا اور 9ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
جمعرات کو پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی نے جلوس کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے روٹ کے سکیورٹی پوائنٹس پر تعیناتی اور چھتوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اہم مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام حفاظتی اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔آئی جی سید علی ناسر رضوی نے ڈی آئی جیز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران سے بھی ملاقات کی اور جلوس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے افسران کو چوکس رہنے، سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور سوگواروں کے لیے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پولیس حکام نے کہا کہ اسلام آباد پولیس 9ویں محرم کے مرکزی جلوس کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید نگرانی اور مربوط فیلڈ تعیناتی سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔








