“یومِ عاشورہ پر پنجاب پولیس کی مؤثر سکیورٹی، رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور سرویلنس عوام کے جان و مال کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور پُرامن عزاداری کے لیے ریاستی ذمہ داری کے عملی اظہار کی عکاسی کرتی ہے۔”
یومِ عاشور ، پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور سرویلنس جاری

مزید خبریں
لاہور۔26جون (اے پی پی):یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئے مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور سرویلنس جاری رکھی۔
اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز کا دورہ کیا اور وہاں سے حساس اور مرکزی عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز اتھارٹی کے لنک کے ذریعے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جاری مرکزی عزاداری جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی۔ اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت نے انہیں صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا، اے آئی جی لاجسٹکس فیصل شہزاد، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی نے کنٹرول روم افسران سے مختلف اضلاع میں امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور کے تمام مرکزی عزاداری جلوس پنجاب پولیس کے موثر حفاظتی حصار میں پرامن طور پر رواں دواں ہیں اور صوبہ بھر میں مجالس و جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز پراجیکٹس کی بدولت تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے تمام اضلاع کے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کمیونٹی لیڈرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور محفوظ یومِ عاشور کے انعقاد کو یقینی بنا رہی ہے۔








