یومِ عاشور اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کا دن ہے،وزیرداخلہ بلوچستان کا یومِ عاشورپرپیغام

"یومِ عاشورہ ہمیں صبر، ایثار، اتحاد اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔”

کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ یومِ عاشور اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کا دن ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے،محرم الحرام ہمیں صبر،ایثار، برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

جمعہ کو یومِ عاشورپراپنے پیغام میں صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگونے تمام مکاتب فکر سے اپیل ہے کہ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاجر برادری سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

مزید خبریں