حکومت نہ تو کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم کی پٹرولیم قیمتوں کے حوالہ سے ایکس پوسٹ

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرولیم قیمتوں کے حوا لہ سے کہا ہے کہ حکومت نہ تو کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے،حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئےصارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرولیم قیمتوں کے حوا لہ سے کہا ہے کہ حکومت نہ تو کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے،حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئےصارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عہد کے تحت اب تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جبکہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 سے 91.68 ڈالر فی بیرل کے درمیان جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی ہے۔