خیبر کے تھانہ باڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او باڑہ زاہد اللہ خان کی نگرانی میں انچارج طارق خان نے پولیس نفری کے ہمراہ حجرہ اسرار الدین پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
باڑہ پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):خیبر کے تھانہ باڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او باڑہ زاہد اللہ خان کی نگرانی میں انچارج طارق خان نے پولیس نفری کے ہمراہ حجرہ اسرار الدین پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان اسرار اور الیاس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو برآمد شدہ منشیات سمیت تھانہ باڑہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








