اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):حج 2027 تا 2030 کی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پرآن لائن رجسٹریشن کے چھٹے دن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق پہلے 5 دنوں میں ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی۔85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔ …
حج 2027 تا 2030 کی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پرآن لائن رجسٹریشن کا مسلسل چھٹا دن

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):حج 2027 تا 2030 کی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پرآن لائن رجسٹریشن کے چھٹے دن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق پہلے 5 دنوں میں ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی۔85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔
آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند دن بلاتعطل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے 51 ہزار، سندھ 33 ہزار، خیبرپختونخوا 15 ہزار، اسلام آباد ساڑھے 5 ہزار افراد جبکہ بلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے600اور گلگت بلتستان سے 2 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ درخواست گزاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکج جبکہ 51 ہزار نے شارٹ حج پیکج کا انتخاب کیا ہے۔








