چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے شہر ییبن کی گاؤشیان کاؤنٹی میں 5.5 شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
چین کے صوبہ سیچوان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، 13 افراد زخمی

مزید خبریں
بیجنگ۔29جون (اے پی پی):چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے شہر ییبن کی گاؤشیان کاؤنٹی میں 5.5 شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے 13افراد زخمی ہو گئے ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ز خمیوں کو ہسپتال جبکہ 196 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ییبن زلزلہ ریلیف کمانڈ ہیڈکوارٹر کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ پیر کو بیجنگ وقت کے مطابق رات 12 بجکر 12 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 6 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن نے تیسرے درجے کا ہنگامی ردعمل نافذ کر دیا ہے۔








