ریسکیو 1122 سوات کی واٹر ریسکیو ٹیمیں مون سون بارشوں اور دریائے سوات میں پانی کے بڑھتے ہوئے بہائو کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہیں۔ ترجمان ریسکیو1122سوات کے مطابق واٹر ریسکیو ٹیمیں بحرین، خوازہ خیلہ، چارباغ، فضاگٹ بائی پاس
ریسکیو 1122 سوات کی واٹر ریسکیو ٹیمیں مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ہائی الرٹ

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 سوات کی واٹر ریسکیو ٹیمیں مون سون بارشوں اور دریائے سوات میں پانی کے بڑھتے ہوئے بہائو کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہیں۔ ترجمان ریسکیو1122سوات کے مطابق واٹر ریسکیو ٹیمیں بحرین، خوازہ خیلہ، چارباغ، فضاگٹ بائی پاس، کبل اور بریکوٹ سمیت دریائے سوات کے مختلف حساس مقامات پرمسلسل پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور عوامی آگاہی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس یقینی بنایا جاسکے۔
ریسکیو اہلکار دریائے سوات کے کناروں پر موجود شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گہرے پانی، ندی نالوں اور سیلابی ریلوں سے دور رہنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔ریسکیو 1122 سوات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری طور پر دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔








