سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے۔ کھلی کچہریوں میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ سی پی او نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ قانون کی عملداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او محمد جاوید کو معطل کرتے ہوئے کلوز لائن کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ سی پی او نے ہدایت کی کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر یا دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور پولیس پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں