آئیسکو کا جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 23 جولائی 2026ء کو ضروری مرمت، تعمیر و ترقی کے کاموں کے باعث اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کری، رہارہ، سی ایم پاک زونگ اور آئی ٹی پارک فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ایل ٹی سی، نیو مندرہ، اولڈ مندرہ، حمید جھنگی،

اولڈ راوت، نیو راوت، اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو اور سی ڈبلیو او فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک حیات سر روڈ، کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی اور بولانی فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کیپٹن ناصر، کرنل اکرم، منگلا کینٹ، دینہ 3 اور دینہ 4 فیڈرز، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہترموڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔