وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق وزیراعلیٰ نے حاجی عزت گل کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہنگو میں قبائلی رہنما حاجی عزت گل پر حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہنگو میں قبائلی رہنما اور امن کمیٹی کے رکن حاجی عزت گل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق وزیراعلیٰ نے حاجی عزت گل کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار، سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی رہنما پر حملہ امن، استحکام اور قبائلی روایات پر حملہ ہے، اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہو ں نے کہا کہ حاجی عزت گل نے قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی مشران کی بے مثال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت اور عوام مل کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا شہید حاجی عزت گل کے اہلخانہ کے لیے شہید پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








