پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی کوفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے

فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی کوفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی فوری طور پر اپنے نئے انتظامی فرائض انجام دیں گے اور مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی اور مالی امور کی نگرانی کریں گے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ ان کے دورِ میں یونیورسٹی میں تدریسی، تحقیقی اور انتظامی شعبوں میں متعدد اقدامات کیے گئے، جبکہ میڈیکل تعلیم اور صحت کے شعبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کیا گیا۔

مزید خبریں