نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت، اقتصادی روابط، دفاع اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم کے موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت، اقتصادی روابط، دفاع اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ادارہ جاتی روابط میں مثبت پیش رفت، بڑھتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعاون اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالیہ کامیاب دورہ سری لنکا کو سراہا۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے مکالمے اور امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے گا جس سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ ملے گا۔








