وائلڈ لائف پارک جوہرآبادمیں کالے ہرن کی کامیاب بریڈنگ ،جتوئی میں پرندوں کا غیر قانونی ڈیلر گرفتار

وائلڈلائف پارک جوہر آباد میں نایاب کالے ہرن کی کامیاب افزائش نسل کے بعد سیاحوں کیلئے کالے ہرنوں کی تعداد 11ہوگئی جبکہ جتوئی سے جنگلی پرندوں کے ایک غیرقانونی ڈیلر سے25گانی دار طوطے برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے

لاہور۔22جولائی (اے پی پی):وائلڈلائف پارک جوہر آباد میں نایاب کالے ہرن کی کامیاب افزائش نسل کے بعد سیاحوں کیلئے کالے ہرنوں کی تعداد 11ہوگئی جبکہ جتوئی سے جنگلی پرندوں کے ایک غیرقانونی ڈیلر سے25گانی دار طوطے برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق محکمہ کے زیر انتظام وائلڈلائف پارک جوہر آباد میں انتظامیہ کی بہترین ایکس سیچو کنزرویشن کی بدولت نایاب کالے ہرنوں کی کامیاب افزائش نسل کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران کالے ہرنوں کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔پارک انچارج اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر سیدہ فریحہ شیراز ی کے مطابق وائلڈلائف پارک جوہر آباد میں پہلی دفعہ مارچ 2026 میں 6 مادہ اور 2نر کالے ہرن جلو وائلڈلائف پارک لاہور سے یہاں منتقل کئے گئے

جنہیں انتظامیہ نے مکمل آرام دہ ماحول میسر کیا جس کی وجہ سے اب یہاں کالے ہرنوں کی کامیاب بریڈنگ شروع ہو چکی ہے اور پچھلے ماہ جون میں 2 اور اب ایک نئے مہمان کا اضافہ ہوا ہے،جس سے اب یہاں شائقین کیلئے کالے ہرنوں کی تعداد 11ہو چکی ہے اور تمام زچہ وبچہ پر سکو ن ماحول میں سکونت پذیر ہیں،دوسری جانب اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر مظفر گڑھ عبدالرحمان نے عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد تحصیل جتوئی سے جنگلی پرندوں کے ایک غیرقانونی ڈیلرکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 25گانی دار طوطے برآمد کرکے عدالتی حکم پرڈی جی خان زو منتقل کردیئے اور ملزم کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

 

مزید خبریں
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن کا بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر اظہارِ تشویش، کھچی شاہراہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ استور 22 جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے علاقے کھچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھاری مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچائی جائے اور سڑک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378