سٹی ٹریفک پولیس کی شہریوں سے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل

سٹی ٹریفک پولیس نے جڑانوالہ روڈ میٹرو بس منصوبے کے باعث تعمیراتی کام کے پیش نظر شہریوں سے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ د ورانِ سفر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے کریں

فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس نے جڑانوالہ روڈ میٹرو بس منصوبے کے باعث تعمیراتی کام کے پیش نظر شہریوں سے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ د ورانِ سفر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے کریں۔ بدھ کو ترجمان سٹی ٹریفک پولیس ڈاکٹر محمد اسماعیل نے ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ میٹرو بس منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور کام عبداللہ پور چوک کے قریب تک پہنچ چکا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث بعض مقامات پر عارضی ٹریفک تبدیلیاں نافذ ہیں جن کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور ترقیاتی کام کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے باعث جڑانوالہ روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بدستور بند رکھا گیا ہے جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہتر بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے سوساں روڈ اور کوہِ نور چوک کے ٹریفک سگنلز کو فری کر دیا گیا ہے جس سے غیر ضروری رش اور ٹریفک جام میں کمی لانے میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے حتیٰ الامکان گریز کریں، متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سفر سے قبل ٹریفک کی موجودہ صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں اور شہریوں کی رہنمائی کے ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں ٹریفک پولیس سے تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شہریوں کے تعاون سے میٹرو بس منصوبے کی تکمیل تک ٹریفک نظام کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے گا اور منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہر میں سفری سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔

 

مزید خبریں
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن کا بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر اظہارِ تشویش، کھچی شاہراہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ استور 22 جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے علاقے کھچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھاری مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچائی جائے اور سڑک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378