منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے بارش کے باعث مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورنکاسی آب کے انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا۔ترجمان واسا قدیر سکندر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ شہر میں سب سے زیادہ 36 ملی میٹر بارش غلام محمد آباد میں ریکارڈ کی گئی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے بارش کے باعث مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورنکاسی آب کے انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا۔ترجمان واسا قدیر سکندر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ شہر میں سب سے زیادہ 36 ملی میٹر بارش غلام محمد آباد میں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان کالونی میں 23 ملی میٹر، جیل روڈ پر 22 ملی میٹر، مدینہ ٹاؤن میں 14 ملی میٹر، علامہ اقبال کالونی میں 12 ملی میٹر اور ڈوگر بستی میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی واسا کے آپریشنز افسران اور فیلڈ سٹاف نے بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ تمام اہم پونڈنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ سیٹس، سکشن مشینیں اور دیگر ضروری مشینری مکمل طور پر آپریشنل کر دی گئی تاکہ پانی کی نکاسی کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہے۔انہوں نے بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کیپسٹی سے چلایا جائے اور بجلی کی بندش کی صورت میں جنریٹرز بھی ہر وقت فعال رکھے جائیں تاکہ نکاسی آب کا عمل متاثر نہ ہو۔منیجنگ ڈائریکٹر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک واسا کا تمام متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود رہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران واسا کا عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نکاسی آب سے متعلق شکایت کی صورت میں واسا کے متعلقہ کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔واسا کا آپریشنز ونگزکو فوری طور پر متحرک کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آپریشنز افسران، فیلڈ سٹاف اور مشینری کو شہر کے مختلف نشیبی علاقوں اور پونڈنگ پوائنٹس پر تعینات کر دیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔








