وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 22 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عناصر کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔
وزیراعلی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔








