قومی پیغامِ امن کمیٹی کا اہم دو روزہ اجلاس یکم جولائی سے لاہور میں ہوگا

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا اہم دو روزہ اجلاس یکم سے 2 جولائی تک لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):قومی پیغامِ امن کمیٹی کا اہم دو روزہ اجلاس یکم سے 2 جولائی تک لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور کوآرڈینیٹر برائے قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے دورے کے دوران قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین حکومت کے اعلیٰ ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں کمیٹی کے اغراض و مقاصد اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔