گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف بھکر پولیس کی کامیاب کارروائی.48 گٹو گندم برآمد کرکے ڈالہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف بھکر پولیس کی کامیاب کارروائی،48 گٹو برآمد

مزید خبریں
بھکر۔ 30 جون (اے پی پی):گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف بھکر پولیس کی کامیاب کارروائی.48 گٹو گندم برآمد کرکے ڈالہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی۔ایس ایچ او سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض نے شجاعت علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ ایک ڈالہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے گاڑی سے 48 گٹو گندم برآمد کرکے ڈالہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔بھکر پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے متحرک ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








