جنوبی کوریا کی ماہانہ برآمدات نے جون میں پہلی بار 100 بلین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
جنوبی کوریا کی ماہانہ برآمدات پہلی بار 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

مزید خبریں
سیئول۔1جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا کی ماہانہ برآمدات نے جون میں پہلی بار 100 بلین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جس کی بڑی وجہ سیمی کنڈکٹرز (چپس) کی ریکارڈ برآمدات رہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق بدھ کو وزارتِ تجارت، صنعت و توانائی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں برآمدات سالانہ بنیاد پر 70.9 فیصد اضافے کے ساتھ 102.25 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔اسی عرصے میں درآمدات 30.1 فیصد بڑھ کر 66.1 بلین ڈالر رہیں، جس کے نتیجے میں 36.15 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی کوریا کا ماہانہ تجارتی سرپلس 30 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا۔اعداد و شمار کے مطابق سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات تقریباً تین گنا بڑھ کر 44.82 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ میموری چپس کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے باعث ان کی ماہانہ برآمدات پہلی مرتبہ 40 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔رواں سال جنوری سے جون کے دوران جنوبی کوریا کی مجموعی برآمدات بھی سالانہ بنیاد پر 48.4 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 496.7 بلین ڈالر رہیں۔اس عرصے میں سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 163 فیصد بڑھ گئیں۔








