اسلامک یونیورسٹی طالبہ ایمان افروز قتل کیس :مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، سماعت 7 جولائی تک ملتوی

اسلامک یونیورسٹی طالبہ ایمان افروز قتل کیس :مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، سماعت 7 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے ہاسٹل میں قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،جس کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے گواہ اور مدعی مقدمہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ایمان افروز کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔ مقدمے میں اب تک استغاثہ کے مجموعی طور پر 17 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں