پشاور کے علاقہ بڈھ بیر سپن جماعت کے قریب گھر میں لگی آگ پر ریسکیو1122کی فائرفائٹرز ٹیم نے قابو پالیا
ریسکیو 1122 پشاور نے گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):پشاور کے علاقہ بڈھ بیر سپن جماعت کے قریب گھر میں لگی آگ پر ریسکیو1122کی فائرفائٹرز ٹیم نے قابو پالیا ۔ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیوفائر فائٹرز ٹیم نے موقع پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 30 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔









