پنجاب بھرمیں 1312ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق ،1513زخمی ہوئے ،ترجمان
پنجاب بھرمیں 1312ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق ،1513زخمی ہوئے ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔5جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1312ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق اور1513زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1312ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 688 شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ825معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 866ڈرائیورز،59کم عمرڈرائیور، 479مسافراور181پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان95حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور گوجرانوالہ69حادثات میں 74متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔







