وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی ہے، اور 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوگئے ہیں
وینزویلا، شدیدزلزلوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی، 16 ہزار 740 افراد زخمی

مزید خبریں
کراکس۔6جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی ہے، اور 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔شنہوا کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ اب تک 6 ہزار 462 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق زلزلوں کے باعث 17 ہزار 345 افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔24 جون سے اب تک وینزویلا میں 995 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔








