ڈی پی او کوہستان لوئر ظفر احمد خان نے پولیس لائنز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او کوہستان لوئر کا پولیس لائنز کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او کوہستان لوئر ظفر احمد خان نے پولیس لائنز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈی پی او نے دورے کے دوران پولیس کوت، کانسٹیبلان بیرکس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے زیر استعمال سامان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ انچارجز کو ہدایات جاری کی کہ پولیس اسلحہ اور بم ڈسپوزل یونٹ کے زیر استعمال سامان کی حفاظت، مناسب دیکھ بھال اور صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او نے سامان کے درست اور محفوظ استعمال کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ سرکاری وسائل کی موثر دیکھ بھال اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔






