سوئٹزرلینڈ،جنیوا میں پہلے گلوبل اے آئی گورننس ڈائیلاگ کا آغاز

سوئٹزرلینڈ،جنیوا میں پہلے گلوبل اے آئی گورننس ڈائیلاگ کا آغاز

جنیوا۔6جولائی (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پہلے 2 روزہ گلوبل اے آئی گورننس ڈائیلاگ کا آغاز ہو گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل اے آئی گورننس پر یہ پہلا مکالمہ ہے جس میں دنیا کے ہر ملک کو شرکت کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہے کہ عالمی سطح پر اس شرکت کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے تاکہ مصنوعی ذہانت کو زیادہ محفوظ، زیادہ منصفانہ، زیادہ قابلِ رسائی اور اخلاقی اصولوں سے زیادہ ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ دو روزہ اجلاس میں دنیا بھر سے تقریباً 1500 نمائندے اے آئی گورننس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس مکالمے کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 2025 میں منظور کی گئی ایک قرارداد کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک کو اے آئی گورننس کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل پر بات چیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔