مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کورے کے مقام پر کیری ڈبہ اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
مانسہرہ، اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کیری ڈبہ اور کوچ کے درمیان تصادم، ڈرائیور جاں بحق

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ میں اچھڑیاں انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کورے کے مقام پر کیری ڈبہ اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھیرکنڈ ریسکیو سٹیشن سے میڈیکل ٹیم کو فوری جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور عزیر جاں بحق جبکہ حذیفہ نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ موٹر وے پولیس اور موقع پر موجود لوگوں نے دونوں افراد کو شنکیاری ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں زخمی اور نعش کو ریسکیو ایمبولینس میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔








