جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا بنوقابل آئی ٹی کیمپس اور الخدمت ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا
جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا بنوقابل آئی ٹی کیمپس اور الخدمت ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری اور سی ای او خبیب بلال نےکوئٹہ میں الخدمت فائونڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں الخدمت بنو قابل آئی ٹی کیمپس اور الخدمت ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ترجمان الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کےمطابق انہوں نے تعلیمی اور طبی اقدامات کا جائزہ لے کر ڈاکٹرز و طبی عملے سے ملاقاتیں کی اور شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ان کےعزم وجذبے کو سراہا،انہوں نے ان منصوبوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا تاکہ پائیدار مواقع پیدا کیے جاسکیں اور پورے بلوچستان میں کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جاسکے۔
انہوں نےکہا کہ مخیرحضرات اور ڈونرز کے تعاون سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیم، صحت اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔








