سری لنکا کی نیگومبو جیل میں ہنگامہ آرائی، 5 اہلکار اور 20 قیدی ہلاک، 100 زخمی

سری لنکا کی نیگومبو جیل میں ہنگامہ آرائی، 5 اہلکار اور 20 قیدی ہلاک، 100 زخمی

کولمبو۔6جولائی (اے پی پی):سری لنکا کے شہر نیگومبو کی جیل میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں میں 25 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 جیل اہلکار اور 20 قیدی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے نیگومبو جیل کے قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہنگامے اتوار کو دوپہر تقریباً ایک بجے اس وقت شروع ہوئے جب قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اتوار کی رات تک صورتحال پر قابو پا لیا گیا تھا، تاہم پیر کی صبح ایک بار پھر تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔