حضرو، پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکر لیا
حضرو، پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکر لیا

مزید خبریں
حضرو۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ حضرو پولیس کی بروقت کارروائی، 16 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 04 ملزمان قلیل وقت میں گرفتار، مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق مورخہ 30.06.2026 کو متاثرہ لڑکے کے والد نے تھانہ حضرو میں درخواست دی کہ ان کا 16 سالہ بیٹا گزشتہ چند روز سے شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا، وجہ دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ بلال ولد رئیس اور احتشام ولد قیوم سکنہ محلہ اشرف پورہ اسے ایک خالی بیٹھک میں لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلایا گیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا، چند روز بعد غازی بروتھہ نہر کے قریب شکیل نے اسے ایک نازیبا ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائے گی، چار روز قبل بلال نے بھی مجھے بتایا کہ آپ کے بیٹے کی نازیبا ویڈیو میرے علاوہ سجاد شاہ اور شکیل کے پاس بھی موجود ہے، درخواست موصول ہوتے ہی تھانہ حضرو پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا، ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے نامزد ملزمان بلال، احتشام، سجاد شاہ اور شکیل سکنائے حضرو کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔








