ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی ممتاز ماہر تعلیم و شاعر پروفیسر آصف ثاقب کی عیادت

ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ہزارہ کے ممتاز ماہر تعلیم،شاعر اور ادیب پروفیسر (ر) آصف ثاقب جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،کی عیادت کی ۔

ایبٹ آباد۔ 06 جولائی (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ہزارہ کے ممتاز ماہر تعلیم،شاعر اور ادیب پروفیسر (ر) آصف ثاقب جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے پروفیسر آصف ثاقب کی علمی،ادبی اور تعلیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہر مریض کو بروقت،معیاری اور بلاامتیاز علاج کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ نے پروفیسر آصف ثاقب کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کی۔