محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا صوبہ بھر میں فیلڈ پروٹیکشن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا صوبہ بھر میں فیلڈ پروٹیکشن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا صوبہ بھر میں فیلڈ پروٹیکشن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع جہلم ارشد ناز کی صدر دفتر سے شیئر کی گئی تصویر اور وڈیو میں بتایاگیا ہے کہ سالٹ رینج ضلع جہلم میں محکمہ کے فیلڈ پروٹیکشن کے موثر اقدامات کی بدولت اڑیال کی آبادی بتدریج مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے اس ضمن میں سناپڑ اور پھڈیال میں کلانچیں مارتے ہوئے ریوڑ کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اسی طرح کی ایک اورکارروائی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ملتان محمد ندیم نے گودڑی منڈی اور ریلوے سٹیشن سے پرندوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 2ملزمان کو 60ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادئیے ۔