میزبان میکسیکو کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خاویر اگیرے نے راؤنڈ 16 میں انگلینڈ کے خلاف 2-3 سے ناکامی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ملک بھر کے فٹبال فینز سے معذرت کی ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست اور فیفاورلڈ کپ سے اخراج پر میکسیکن کوچ خاویر اگیرے کی مداحوں سے معذرت

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔6جولائی (اے پی پی):میزبان میکسیکو کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خاویر اگیرے نے راؤنڈ 16 میں انگلینڈ کے خلاف 2-3 سے ناکامی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ملک بھر کے فٹبال فینز سے معذرت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق اس مایوس کن نتیجے کے ساتھ ہی میکسیکو کا 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے اور یہ میچ خاویر اگیرے کا بطور ہیڈ کوچ آخری میچ بھی ثابت ہوا ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اگیرے کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو خوشی کا ایک اور موقع نہ دے سکے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں، تاہم کھلاڑیوں نے فتح کے لئے میدان میں سردھڑکی بازی لگائی تھی ۔میچ میں جوڈ بیلنگہم کے 2 گولز کے بعد جولین کوئنانس نے میکسیکو کی واپسی کرائی اور دوسرے ہاف میں انگلش کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملنے سے میکسیکو کا پلہ بھاری ہوا، لیکن ہیری کین کے پنالٹی گول نے میچ کا رخ بدل دیا اور راؤل جیمنیز کا آخری لمحات کا گول بھی میچ کو ایکسٹرا ٹائم میں نہ لے جا سکا۔ جولائی 2024 میں چارج سنبھالنے کے بعد 21 میچز جیتنے والے خاویر اگیرے نے تمام تر تنقید کا رخ اپنی طرف موڑنے کی اپیل کی اور اپنے اسسٹنٹ رافیل مارکیز کو نیا ہیڈ کوچ بننے کے لئے بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ٹیم کو مزید بلندیوں پر لے جائیں گے۔








