ایبٹ آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا۔اتوار کو جلسہ گاہ کے نتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ھزارہ کے عوام ایبٹ آباد جلسہ میں نواز شریف سے تجدید وفا کریں گے۔قبل ازیں ڈاکٹر آصف کرمانی نے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔