لاہور ہائیکورٹ نے 14 کروڑ روپے کے چیک بائونس کیس میں ملزم علی اکبر کی عبوری ضمانت خارج کر دی
لاہور ہائیکورٹ،چیک بائونس کیس میں ملزم علی اکبر کی عبوری ضمانت خارج

مزید خبریں
لاہور۔7جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے 14 کروڑ روپے کے چیک بائونس کیس میں ملزم علی اکبر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔جسٹس عبہر گل نے ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ مدعی کے وکیل احمد شیر جٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے غلہ منڈی سے 14 کروڑ روپے کا مال خرید کر چیک دیے جو کیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مدعی فریق نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اور دونوں جانب تلخ کلامی و جھگڑا ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔








