لاہور ہائیکورٹ نے بغیر رجسٹریشن سگریٹ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت پر سماعت سے معذرت کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر رجسٹریشن سگریٹ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس مزید کارروائی کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بغیر رجسٹریشن سگریٹ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس مزید کارروائی کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔جسٹس شہباز رضوی نے ملزمان بصیر آفریدی اور سعید آفریدی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سابق وکیل کہاں ہیں، جس پر نئے وکیل محمد رضوان کلار نے بتایا کہ سابق وکیل این او سی جاری کر چکے ہیں اور اب مقدمہ نہیں لڑیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سابق وکیل کے پیش ہو کر بیان دینے تک سماعت نہیں کی جا سکتی، لہذا فائل چیف جسٹس کو ارسال کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں