پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقاکے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کے لئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقاکےخلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقاکے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کے لئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جبکہ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی، جو گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف کامیاب سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ جنوبی افریقاویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے دور پاکستان کے سلسلے میں 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے گزشتہ سال بنگلہ دیش میں میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-3 سے شکست دی تھی۔ اس کامیاب سکواڈ میں شامل 9 کھلاڑیوں کو جنوبی افریقاکے خلاف بھی برقرار رکھا گیا ہے، جن میں فضا فیاض، اقصی حبیب، عریشہ انصاری، کومل خان، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔کپتان فضا فیاض نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچز میں 72 رنز سکور کیے تھے، جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ جنوبی افریقاکے خلاف سیریز سے قبل قومی انڈر 19 ٹیم نے کراچی میں فٹنس اور سکلز کیمپ کے دوران بھرپور تیاری کی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز انڈر 19 کے 17 رکنی سکواڈ میں فضا فیاض (کپتان)، الزوہہ حماد، اقصی حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔








