سیالکوٹ میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز رواں ماہ ہو گا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی10 الیکٹرو بسیں سیالکوٹ پہنچ چکی ہیں، ڈپٹی کمشنربریفنگ

سیالکوٹ میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز رواں ماہ ہو گا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی10 الیکٹرو بسیں سیالکوٹ پہنچ چکی ہیں

سیالکوٹ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز رواں ماہ ہو گا، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی10 الیکٹرو بسیں سیالکوٹ پہنچ چکی ہیں، چارجنگ سسٹم پر کام مکمل ہو چکا ہے ، ضلع بھر میں 46 بس شیڈز قائم ہو چکے ہیں ، سیالکوٹ سے ڈسکہ روٹ پر 4، سیالکوٹ پسرور روٹس پر 6 الیکٹرو بسیں چلیں گیں ، روزانہ 10 ہزار افراد الیکٹرو بسوں سے مستفید ہونگے ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی بریفنگ ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق سیالکوٹ میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز رواں ماہ کے دوران کر دیا جائے گا جبکہ پنجاب کے 18 اضلاع میں 400 الیکٹرو بسیں پہلے ہی آپریشنل ہو چکی ہیں۔یہ بات پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے وزیر اعلی پنجاب کے پی آر او آفس کو جاری کردہ اطلاعات میں بتائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں پہلے مرحلے میں 10 الیکٹرو بسیں 2 روٹس پر چلائی جائیں گی اور یہ بسیں شہر میں آ چکی ہیں جبکہ ان بسوں کیلئے چارجنگ سسٹم پر کام مکمل ہو چکا ہے اور 2 چارجنگ سسٹمز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ سے ڈسکہ اور سیالکوٹ سے پسرور روٹس پر بالترتیب 4 اور 6 بسیں چلائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ ضلع بھر میں 46 بس شیڈز قائم ہو چکے ہیں جبکہ متعلقہ محکمے کی ٹیمیں جلد ہی 2 روٹس سیالکوٹ سے ڈسکہ اور سیالکوٹ سے پسرور کا دورہ کریں گی اور تمام بس سٹاپس کا تعین کرکے انکی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ کے اندازے کے مطابق ان دو روٹس پر الیکٹرو بسوں کے چلنے سے روزانہ 10 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے پی آر او آفس سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک سیالکوٹ سمیت چنیوٹ، لیہ اور اوکاڑہ میں 10، 10 بسیں چلائی جائیں گی۔ جبکہ ناروال، وہاڑی، قصور، لودھراں اور ننکانہ صاحب میں 11، 11 الیکٹرو بسیں جولائی کے آخر تک پہنچ جائیں گیں۔ اگست کے آخر تک پنجاب حکومت مزید 488 بسیں وصول کرکے ان کو مختلف اضلاع پہنچائے گی۔

مزید خبریں