نوشہرہ ورکاں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف EPA کی کارروائی، سینکڑوں کلو بیگز ضبط کر لئے گئے نوشہرہ ورکاں میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) نے صوبائی حکومت کی ہدایات پر نوشہرہ ورکاں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف دکانوں سے بڑی مقدار میں شاپنگ بیگز قبضے میں لے لیے
نوشہرہ ورکاں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف EPA کی کارروائی، سینکڑوں کلو گرامز بیگز ضبط

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں۔08 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف EPA کی کارروائی، سینکڑوں کلو بیگز ضبط کر لئے گئے نوشہرہ ورکاں میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) نے صوبائی حکومت کی ہدایات پر نوشہرہ ورکاں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف دکانوں سے بڑی مقدار میں شاپنگ بیگز قبضے میں لے لیے۔ذرائع کے مطابق 2 دکانوں سے تقریبا 250 کلو گرام پلاسٹک شاپنگ بیگز ضبط کیے گئے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ضبط شدہ بیگز کی مجموعی مالیت دو لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کارروائی کے دوران موقع پر کشیدگی بھی پیدا ہوئی اور مزاحمت کے دوران ایک دکاندار کے کپڑے پھٹ گئے۔متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ بیگز کی فروخت کے ذریعے اپنے خاندان کا گزر بسر کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو کارروائی صرف چھوٹے دکانداروں تک محدود رکھنے کے بجائے پلاسٹک بیگز تیار کرنے والی فیکٹریوں اور خام مال درآمد کرنے والوں کے خلاف بھی یکساں انداز میں ہونی چاہیے۔دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ماحول دوست متبادل بیگز کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے اور قانون کا نفاذ بلاامتیاز کیا جائے تاکہ کسی مخصوص طبقے کو نشانہ بنانے کا تاثر پیدا نہ ہو۔دوسری جانب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا مؤقف ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف مہم جاری رہے گی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








