علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں کے داخلوں کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کر دی

سیالکوٹ۔ 08 جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کر دی ۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے داخلہ مہم کے حوالے سے ٹیوٹرزکے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں کہا ہے کہ میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایف ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی بی اے، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم اے، ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی اور مختلف سرٹیفکیٹ پروگراموں سمیت متعدد تعلیمی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ اس مرتبہ ہنر پر مبنی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی ، معیاری فاصلاتی نظام تعلیم کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام امیدوار آن لائن داخلہ پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ پراسپیکٹس، اہلیت، فیس دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں تاہم طلبہ کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر سے رابطہ کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ بغیر بروقت اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔