وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر محکمہ بہبودِ آبادی سندھ نے عالمی یومِ آبادی اپنی بہترین کارکردگی اور اعداد و شمار کے ساتھ منایا۔صوبے کے 30اضلاع میں 186میگا کیمپس قائم کیے گئے، جہاں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان کیمپس کے ذریعے ہزاروں خواتین اور مردوں نے مختصر، طویل اور مستقل مانع حمل سہولیات سے استفادہ کیا۔
محکمہ بہبودِ آبادی سندھ نے عالمی یومِ آبادی اپنی بہترین کارکردگی اور اعداد و شمار کے ساتھ منایا

مزید خبریں
کراچی۔ 11 جولائی (اے پی پی):وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر محکمہ بہبودِ آبادی سندھ نے عالمی یومِ آبادی اپنی بہترین کارکردگی اور اعداد و شمار کے ساتھ منایا۔صوبے کے 30اضلاع میں 186میگا کیمپس قائم کیے گئے، جہاں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان کیمپس کے ذریعے ہزاروں خواتین اور مردوں نے مختصر، طویل اور مستقل مانع حمل سہولیات سے استفادہ کیا۔آبادی کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ بہبود آبادی سندھ نے کم مدت کے وقفے کے لیئے 7ہزار 187انجیکشنز لگائے گئے،جبکہ طویل مدت کے مانع حمل کے لیئے 2 ہزار 143 کاپر ٹی اور 4 ہزار 332 امپلانٹس لگائے گئے،
مستقل مانع حمل کے لیئے 14 سو 65 خواتین نے ٹی ایل اور 82 مردوں نے ویسیکٹومی کروائی،کیمپس میں مجموعی طور پر 10ہزار 354 ایف پی کلائنٹس شریک ہوئے۔کراچی کی تمام سرکاری بسوں کی ڈیجیٹل اسکرینز پر اشتہارات چلائے گئے تاکہ شہر کے مختلف علاقوں تک یہ پیغام پہنچایا جائے۔ محکمہ بہبود آبادی سندھ کی جانب نوجوانوں کو آگاہی دینے کے لیئے ریل کانٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں نوجوان و بچوں نے پرجوشی سے حصہ لے کر تعریفی اسناد و انعامات جیتے۔







