پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت، جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے،فریال تالپور

پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض کی موجودگی میں ضلع حویلی سے زاہد ہاشمی اور ماجد گیلانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض کی موجودگی میں ضلع حویلی سے زاہد ہاشمی اور ماجد گیلانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے اور انہیں خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت، جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی کے دروازے تمام مخلص اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو رہی ہے اور عوام کا اعتماد ہی پارٹی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔

مزید خبریں